ڈاکٹر و ں نے کہاکہ یہ پیکٹ خودکشی ہے‘ مگر تین جنریشن کی سونچ میں یکسانیت عجیب 

نئی دہلی۔ بیک وقت گیارہ لوگوں کی خودکشی کو ڈاکٹرس پیکٹ خودکشی قراردے رہے ہیں ۔ نفسیاتی او رفارنسک ماہرین کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر ایک منشاء کے ساتھ خودکشی کی جائے تو اس کو پیکٹ خودکشی کہتے ہیں۔

یہ معاملہ بھی پیکٹ خودکشی لگ رہا ہے۔لیکن یہ غیرمعمولی واقعہ ہے جس میں بیک وقت تین جنریشن نے خودکشی کی ہے۔

ایسا عام طور پردیکھنے کو نہیں ملتا ہے کہ جنریشن دوری کے باوجود بھی مشترکہ منشاء کے تحت اتنے لوگوں کی سونچ مل جائے اور معاملہ خودکشی تک پہنچ جائے۔اے ائی ایم ایس کے ماہر نفسیات ڈاکٹر نند کمار نے کہاکہ دھرم کے نام پر جو لوگ خودکشی کرتے ہیں ان کا الگ مقصد رہتا ہے۔

وہ قدرتی طریقے سے موت کاگلے لگاتے ہیں۔بالخصوص قدیم زمانے میں کھانا پانی چھوڑ کر قدرتی طریقے سے مرنا پسند کرتے تھے۔مگر یہاں پر غیرقدرتی طریقے سے خودکشی کی گئی ہے یہی وجہہ ہے کہ اس کو مکمل طور پر دھرم کے نام پر خودکشی کہنا مشکل ہے۔

فارنسک ٹیم کے ماہر ڈاکٹر ارنب کمار نے کہا ہے یہ پیکٹ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے اس کو مشترکہ سونچ کے ساتھ کیاگیا اقدام بھی مانا جاسکتا ہے اوراس میں بھی دھرم کی بنیاد پر مشترکہ سونچ کا معاملہ سمجھا جارہا ہے۔

اس کیس میں کچھ کہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور کسی کے منھ بند ہے‘ جس سے کئی سوال بھی پیدا ہورہے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہہ سے خلاصہ ہوسکتا ہے۔وہیں ڈاکٹر نندن کہتے ہیں کہ کسی ایک مسلئے پر مشترکہ سونچ قائم ہونامشکل بات ہے۔

ایسے معاملات میں ایک شخص دوسرے فرد کو دباؤڈال سکتا ہے۔ یہ دودوستوں یا پھر ہم عمر لوگوں کے درمیان میں ہی ممکن ہے۔

لیکن یہاں پر تین جنریشن ہیں۔ایک سب سے بزرگ 77سال کی عمر کے جو سب سے پرانی جنریشن سے ہیں اور کچھ لوگ 45سے57سال کی عمر کے بیچ میں ہیں جن کاجنریشن الگ ہے او رپھر 33سے 15سال کے بیچ کے ہیں جن میں کم عمر بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر نے کہاکہ یہ بہت غیرمعمولی ہے۔

یہ تب ہی ممکن ہے جب انسان باہر کی دنیا سے الگ ہوکر اپنے دائرے میں بندرہتا ہے۔ایسے لوگ باہری دنیاسے کٹ جاتے ہیں۔ جب انسان گھر سے باہر نکلتا ہے اورباہری دنیا کے ساتھ جڑتا ہے تو اس کی سونچ بدلنے لگتی ہے۔

جتنے لوگوں سے ملاقات ہوگی اور جن جن لوگوں سے رابطے میں ائے گا تو ان سے متاثر ہوگا۔ یہاں پر لوگ پوری طرح سے باہری دنیا سے کٹے ہوئے بھی نہیں تھے اور تین جنریشن الگ الگ ہیں۔ ایسے میں ایک ہی منشاء کے تحت خودکشی کرنا غیرمتوقع ہے۔