ڈاکٹر نے بچے کے پیر میں انجکشن کی سوئی چھوڑ دی‘ تساہل برتنے پر مقدمہ درج

حیدرآباد: کے پی ایچ پی پولیس نے ایک خانگی اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے‘ جب والدین نے ڈاکٹرس کے خلاف ان کے بچے کے پیر میں انجکشن کی سوئی چھوڑدینے کی شکایت درج کرائی ۔پرساد اسپتال کے ڈاکٹرسرینواس کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق نظام پیٹ گاؤں کے ساکن کولیور نریندر کمار کی بیوی نے خانگی اسپتال کے اندر اپریل میں ایک لڑکے کو جنم دیا‘ اور طبی ضرورتوں کے مطابق اس کو دوسرے اسپتال کو منتقل کیاگیا۔دکن کرانیکل میں شائع خبر کے مطابق نومولود بچے کا12دنوں تک کے پی ایچ پی کے پرساد اسپتا ل میں علاج کیاجاتا رہا‘ والدین نے محسوس کیا کہ بچے کے دائیں پیر میں کچھ سوجن اگئی ہے۔

انہوں نے ماضی میں جس ڈاکٹر نے بچے کا اعلان کیاتھا اس سے رجوع ہوئے۔ تاہم ڈاکٹر نے کہاکہ فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ کیلشیم کے انجماد کی وجہہ سے سوجن آرہی ہے۔بعدازاں بچے سیدھے پیر میں انہیں ایک سوئی دیکھائی دے جس کو فوری طور پر نکال دیاگیا۔

اس کے بعد کے پی ایچ بی پولیس میں ان لوگوں نے اسپتا ل کے خلاف شکایت درج کرائی ۔اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔