ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ملیشائی حکومت سے اظہار تشکر

کوالالمپور : اپنی تقاریر کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے حکومت ہند کے حوالہ نہ کرنے کے لئے ملیشیا حکومت کا اظہار تشکر کیا ہے او رحکومت ہند کی جم کر تنقید کی ہے ۔ملیشیا ئی اخبار ’ دی اسٹریٹ ٹائمز ‘‘ نے نائک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت جمع کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے حکومت ہند نے کچھ ایسی ویڈیو کلپس او رسیاق وسباق سے باہر کہی گئی باتوں کا سہارا لیا تاکہ مجھے دہشت گرد اشتعال انگیز تقریر دینے والا او رمنی لانڈرنگ بنانے کا مجرم ٹھہرایا جاسکے ۔

نائک نے دعوا کیا ہے کہ جو کوئی بھی بیان ہندوستانی حکومت میرا کہہ رہی ہے اورجسے انسانیت کے خلاف کہہ رہی ہے وہ بیان سچ نہیں ہے او راسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ذاکر نائک نے ملیشیا حکومت شکر ادا کیا او رکہا کہ اس فیصلہ سے میرا ایمان یہاں کی عدلیہ او رحکومت سے کافی مضبوط ہوگیا ہے ۔میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ملیشیا کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جس سے کوئی عدم توازن پیدا ہوتا ہو ۔

قابل غور ہے کہ ماثر محمد نے گزشتہ ہفتہ یہ کہہ کر نائک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ کب تک ملیشیا حکومت کیلئے کوئی دقت پیش نہیں آتی اس وقت تک ان کوحوالہ نہیں کیا جائے گا ۔کیونکہ انہیں ملیشیا کی شہرت حاصل ہے ۔