ڈائیورز Divers

٭ یہ پانی کے پرندے ہیں اور پانی میں تیرتے اور غوطے لگاتے ہیں ۔ ٭ ان کا قد 7 سے 21 انچ تک ہوتا ہے ۔ ٭ ان کا وزن 1 سے 2.4 کلو گرام تک ہوسکتا ہے ۔ ٭ ان کے پنجوں میں 3 انگلیاں ہوتی ہیں جن میں جال ہوتا ہے جو انہیں تیرنے میں مدد دیتا ہے ۔ ٭ان کی 5 اقسام پائی جاتی ہیں ۔ ٭ ان کی چونچ درمیانے سائز کی ہوتی ہے اور آگے سے نوک دار ہوتی ہے ۔ ٭ ان کا جسم لمبا اور گردن لمبی اور پتلی ہوتی ہے ۔ ٭ ان کے پر تقریباً چھوٹے اور نوک دار ہوتے ہیں اور دم بھی چھوٹی مگر قرینے سے بنی ہوتی ہے ۔ ٭ ان کے سر اور گردن کے بال گہرے اور ملائم ہوتے ہیں اور جسم کے پر سخت ہوتے ہیں ۔ ٭ ان کے پروں کا رنگ اوپر سے کالا ، سلیٹی اور سفید ہوتا ہے اور پیٹ سفید ہوتا ہے ۔٭ ان کے پروں کا رنگ نسل کشی کے وقت اور سردیوں میں بدلتا جاتا ہے ۔ ٭ یہ پرندے موسم بدلنے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں ۔ ٭ ان کے گھونسلے پانی کے قریب ہوتے ہیں جو کہ نر بناتے ہیں ۔ ٭ مادہ ایک وقت میں 2 انڈے دیتی ہے ( کبھی کبھی 3 بھی ) اور ان کا رنگ زیتونی ہرا اور بھورا ہوتا ہے ۔ ٭ ان انڈوں کو نر اور مادہ دنوں مل کر 9 سے 27 دنوں میں سیتے ہیں ۔ ٭ ان کے بچے 50 سے 65 دنوں میں اُڑنے کے قابل ہوجاتے ہیں ۔ ٭ ان کی پسندیدہ خوراک مچھلی ہے اور اس کے علاوہ یہ مینڈک اور دوسرے آبی جانور بھی کھاتے ہیں ۔ ٭ ان کی دم بڑی ہوتی ہے ۔ ٭ ان کا ایک خاندان ہوتا ہے ۔