چین کی ریاست سنکیانگ میں مسلمانوں کے عقائد پر پابندی

بیجنگ : چین کی مسلم اکثریتی ریاست سنکیانگ میں حکومت نے مسلمانو ں کی سیاسی ذہنی تربیت کے نام پر کیمپ قائم کئے ہیں جن میں مسلمانو ں کو ان کے عقائد سے روگردانی کے لئے اکسایا جارہا ہے ۔او رسنکیانگ میں رمضان میں روزے ،نماز ، اور قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی لگا دی ہے ۔

یہاں مسلمانو ں کو مختلف طرح کے مذہبی ظلم و زیادتی کا سامنا ہیں ۔ ترکی النسل سنکیانگ کے ایغور مسلمانوں کا ایک طبقہ چین سے علاحدگی کا حامی ہے ۔تاہم چین اس کا بہانہ بناکر سنکیانگ کے مسائل حل کرنے کے بجائے مذہب کو اس کے لئے موردالزام سمجھتا ہے اور مذہب پر عمل پیرا مسلمانوں کو مختلف طرح سے ستا یاجاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چینی حکام نے سنکیانگ کے مسلمانوں کو پاسپورٹ جاری کرنے سے قبل ان کے ڈی این اے کے نمونے لئے جاتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سنکیانگ کے مسلمانو ں کو جبر کے حالات کا سامنا ہے ۔