چین پاکستان کو ۴۸؍ جدید فوجی ڈرونس فروخت کرے گا ، قیمت کو راز میں رکھا گیا ۔ 

بیجنگ : چین اپنے دوست ملک پاکستان کو جدید ترین فوجی ڈرونس فروخت کرے گا او ر یہ اس طرح کا سب سے بڑا سودہ مانا جارہا ہے ۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان کے ونگ لونگ ۲؍ آٹومیٹک یعنی بغیر انسان کے کام کرنے والا سسٹم رہے گا ۔ اس سودہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت ابھی تک افشاء نہیں کی گئی ۔ اس کو ہنوزراز میں رکھا گیا ہے ۔ گلوبل ٹائمز میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈرونس جدید ترین تکنیک سے لیس ہوگا ۔

یہ ڈرونس نگرانی اور حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے کام کرنے کا بھی اہل ہوگا ۔ یہ ڈرونس تقریبا امریکہ کے ایم کیو ۔۹ کے برابر ہے ۔گذشتہ سال چین نے متحدہ عرب امارت اور مصر جیسے ممالک کو بھی اس طرح کے ڈرونس مہیا کئے تھے ۔ تب اس کی قیمت ۱۰لاکھ ڈالر تھی ۔ واضح رہے کہ چین پاکستان کو اسلحہ سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔