چین میں مسجد کا انہدام، مقامی عہدیداروں پر الزام

بیجنگ ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں ہوئی مسلم جاریہ ماہ مقامی عہدیداروں کے مسجد کے انہدام کے منصوبہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ شمال مغربی علاقہ میں بلند قامت، وسیع اور شاندار مسجد کے انہدام کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ علاقائی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے دفتر نے اس اقدام کیلئے مقامی عہدیداروں کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے جاریہ ماہ کے اوائل میں مسجد کے انہدام کے احکام دیئے تھے۔ مذہب کے خلاف حکومت کے اقدام اور مسجد کے انہدام کو روکنے کیلئے ہزاروں ہوئی مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم صورتحال اب قابو میں ہے جبکہ حکومت نے کہا کہ چین میں ہر ایک کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور مسلمانوں کو بھی حکومت کی جانب سے اپنے مذہب پر عمل کی اجازت دی جاتی ہے۔ مسلمان مساجد اور عیسائی گرجاگھر کو رکاوٹ کے بغیر جاسکتے ہیں چنانچہ احتجاج ختم کردیا گیا کیونکہ حکومت نے مسجدوں اور گرجاگھروں کو منہدم نہ کرنے کا تیقن دیا تھا۔