چیف جسٹس جنسی ہراسانی کیس میں حکومت اور اٹارنی جنرل میں اختلافات کی تردید : ارون جیٹلی

نئی دہلی۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ہفتہ کو تردید کی ہے کہ چیف جسٹس جنسی ہراسانی کیس میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور حیکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ وینو گوپال نے سپریم کورٹ ججس کی تجویز پیش کی تھی کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف برطرف سپریم کورٹ ملازمہ کے جنسی ہراسانی الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تین موظف ججس کا ایک پیانل تشکیل دیا جائے، لیکن ان تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تین موجودہ ججس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جیٹلی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ اٹارنی جنرل اور حکومت کے درمیان اختلافات کی اطلاعات کے بنیاد ہیں اور کہا کہ وینو گوپال ایک سینئر ترین جج ہیں اور خود اپنے خیالات اور ان کے اظہار کا حق رکھتے ہیں۔