چترال میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک

پشاور ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں برفانی تودہ گرنے کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔امدادی کارکنوں نے اب تک ملبے سے 13 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دوسرے افراد کی تلاش کے لیے بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ اب تک ملبے تلے دبے افراد میں سے تین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید تین تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔علاقے کی زیادہ تر سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سڑکیں دوبارہ کھولنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔