چاکلیٹ کھانے سے موٹاپا بڑھتا نہیں گھٹتا ہے، تحقیق

جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ میٹھی اشیا انسانی جسم کا وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہیں مگر چاکلیٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کا استعمال موٹاپے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جرمنی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ متعدد بائیو ایکٹو اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے خاص طور پر اس میں فلیونوئڈز نامی مالیکولز کا گروپ ہوتا ہے جو صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال نہ صرف انسانی وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ نیند کو بھی بہتر بناتا ہے اور اس سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتی ہے۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کے اثرات حیرت انگیز ہیں۔