پی ائی اے طیارہ حادثہ‘ بائیں جانب کا انجن خرابی کاشکار‘ ابتدائی تحقیقات

اسلام آباد: حادثے کا شکار پاکستان ائیر لائنس کے طیارہ کے چار میں ایک انجن میں خرابی پید ا ہوگئی تھی جس کی پرواز سے قبل درستگی نہیں کی گئی اور نتیجہ خوفناک حادثے کی شکل میں سامنے آیا جس میں طیارے میں سوار تمام مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔
حادثہ کے وقت13,375فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والا طیارہ کا انجن اس وقت تک بالکل معمول کے مطابق کام کررہا تھاتاہم بائیں جانب کا انجن خرابی کاشکارہوکر دھماکہ سے پھٹ پڑاجس سے طیارہ کے وینگ کوشدیدنقصان پہنچا۔
انگریزی اخبار ڈاؤن نے سیول اویشن اتھاریٹی کے ذریعہ کی جانے والی اتبدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
ویسے پی ائی اے نے اب تک طیارہ حادثہ کی کوئی وجوہات نہیں بتائی ہیں جبکہ قبل ازیں یہ کہاگیاتھا کہ طیارہ سے ملنے والے بلیک باکس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد میں حادثہ کی اصل وجہہ سامنے ائے گی۔