پیروں کے ساتھ لاپرواہی نا مناسب

عموما پاوں کی جلد کو بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ سردیوں کے چست لباس اور نائٹ لیگی کی وجہ سے ان کی ملائمت متاثر ہوتی ہے ایسے میں اگر آپ کو پاوں کی جلد پر خارش یا خشگی کا احساس ہوتو پھر سمجھ لیجئے کہ وقت آگیا کہ آپ اس کے ناز نخرے اُٹھائیں اور اس کی ملائمت کو واپس لانے کیلئے کچھ کریں ۔ذیل میں جو باتیں بتائی جارہی ہیں یہ رات کا وقت مانگتی ہیں لہذا آپ اسے سونے سے قبل کریں ۔
v  جو چیزیں چاہئے ان کو ایک جگہ جمع کرلیں
v  وٹامن ای کیپسول کو کھولیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں سیال مادہ ڈال دیں۔
v  مٹھی بھر پٹرولیم جیل کو وٹامن ای کے جیل کے ساتھ اچھی طرح مکس کردیں
v  اس مسچر کو پاوں پر لگائیں ۔
v  لگانے کے بعد نائٹ یا پھر پینٹی ہوز پہنیں ۔
اس کے بعد سوجائیں
بیدار ہونے پر نائٹ پینٹی ہوز کو کھول لیں اور شاور لیں ۔ اب آپ کے پاوں کی جلد نرم اور شگفتہ ہوچکی ہے ۔ انجوائے کریں ۔یہ عمل کئی دنوں تک مسلسل کریں تاوقتیکہ آپ کے پاوں کی جلد اچھی طرح اور مکمل طور پر قدرتی حالت میں نہ آجائے ۔ اس کے بعد انہیں آرڈر میں رکھنے کیلئے معیاری موئسچرائز کا استعمال کرتی رہیں۔
ٹپس :v  آپ یہی عمل اپنے ہاتھوں کے ساتھ بھی کرسکتی ہیں اور ساری رات ہاتھوں پر دستانے پہن کر سوسکتی ہیں ۔
v  پاوں کیلئے بھی یہ عمل بہترین ہے ۔ موزہ پہننا نہ بھولیں
v  لینولین کریم کا استعمال موثر ہے
آپ کوچاہئے :
v  وٹامن OE دو کیپسول   v  پیٹرولیم جیلی دونوں ٹانگوں کے استعمال کیلئے کافی ہو
v  نائٹ یا پینٹی ہوز    v  لینولین کرین زیادہ مہنگی والی نہیں   v  ایک عدد ونیل برش