پکوان کے نان اسٹک برتنوں کے مرکبات ذیابیطس کی وجہ

سائنس دانوں نے پرفلورنیٹیڈ مرکبات کی بلند سطحوں میں جو نان اسٹک پکوان کے برتنوں میں وسیع پیمانہ پر استعمال کئے جاتے ہیں اور ذیابیطس کے درمیان ایک رابطہ کا پتہ چلایاہے ۔ اپسلا یونیورسٹی کی زیرقیادت محققین کی ایک ٹیم نے سابق میں ظاہر کئے ہوئے ماحولیاتی سمیت جیسے کہ پی سی بی ، جراثیم کش ادویات ، منتھالیٹس اور ذیابیطس کے درمیان ربط کا پتہ چلایا تھا بشرطیکہ یہ ماحولیاتی سمیت خون میں شامل ہو ۔ انھوں نے تحقیق کی ہے کہ کیا دوسری قسم کی ماحولیاتی سمیت جیسے پرفلورنیٹیڈ مرکبات کی اضافہ شدہ سطحوں اور ذیابیطس میں بھی کوئی ربط ہے ۔ پرفلورنیٹیڈ مرکبات صنعتوں اور صارفین کی مصنوعات میں وسیع پیمانہ پر مختلف اقسام میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان میں آگ بجھانے والے فوم ، نان اسٹک برتن ، گریز اور پانی سے متاثر نہ ہونے دینے والے مادے جیسے غذائی مصنوعات میں شامل مادے ، اس کی موم ، اور کورے ٹیکس وغیرہ شامل ہیں۔

70 سال سے زیادہ عمر کے 1000 مرد و خواتین کے ایک گروپ میں سات مختلف پرفلورنیٹیڈ مرکبات کی سطحوں کی خون میں پیمائش کی گئی اور دیکھا گیا کہ ان افراد کو ذیابیطس تو نہیں ہے ۔ تحقیق کے دوران عملی اعتبار سے تمام افراد میں ان سات پرفلورنیٹیڈ مرکبات کی موجودگی کا پتہ چلا ۔ اپسلا یونیورسٹی کے شعبۂ ماہرانہ و ماحولیاتی ادویہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر مونیکالنڈ نے کہا کہ ہم نے سات پرفلورینیٹیڈ مرکبات خاص طورپر ان میں سے ایک پر فلورونانانوئئیک ترشہ کی بلند سطحیں پائیں جو ذیابیطس سے مربوط ہیں۔ اس گروپ میں یہ ترشہ بھی ذیابیطس سے مربوط تھا ۔ ہم نے دریافت کیا کہ پرفلورنانا نوٹیک ترشہ لبلبہ سے انسولین کے خلل اندازی سے متاثرہ اخراج سے مربوط ہے۔ یہ تحقیق یہ سوال پیدا کرتی ہے کہ کیا بعض پرفلورنیٹیڈ مرکبات کی بلند سطحیں جو تمام افراد میں جو اس تحقیق میں شامل تھے ، ذیابیطس لاحق ہونے سے مربوط ہیں۔