پٹرول کی قیمت میں 3.77 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.91 روپئے فی لیٹر کمی

نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج نصف شب سے ڈھائی مہینوں کے بعد3.77  روپئے فی لیٹر پٹرول اور 2.91 روپئے فی لیٹر ڈیزل کیلئے کمی کردی گئی۔ سرکاری ملکیت کمپنیوں نے آج آدھی رات سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ قبل ازیں 16 جنوری کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظرثانی کی گئی تھی اور پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.20 فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
گوا میں قیمتوں میں اضافہ
پاناجی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پٹرول پر عائد ویاٹ میں 7 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپئے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا جبکہ ملک گیر سطح پر آج آدھی رات سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔