پٹرول کی قیمت میں 2.58 اور ڈیزل 2.26 روپئے فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی ۔/31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج سے 2.58 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ۔ جاریہ ماہ کے دوران یہ دوسرا اضافہ ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت اور ہندوستانی کرنسی روپئے و امریکی ڈالر کی زرمبادلہ شرح کے باعث یہ اضافہ ضروری ہوگیا ۔ مستقبل میں بھی مارکٹ کے رجحان پر نظر رکھی جائے گی ۔