پٹرول کی قیمت میں 1.06 روپئے، ڈیزل کیلئے 2.94 روپئے کا اضافہ

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت آج 1.06 روپئے فی لیٹر بڑھا دی گئی جبکہ ڈیزل کی شرح میں 2.94 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ نظرثانی شدہ قیمتیں نصف شب سے لاگو ہوں گی۔ ہفتہ کی نظرثانی کے بعد دہلی میں پٹرول موجودہ 61.13 کے برخلاف 62.19 روپئے فی لیٹر فروخت ہوگا، جبکہ ڈیزل 48.01 کی بجائے 50.95 روپئے فی لیٹر ہوجائے گا۔