پٹرول پر 1.42اور ڈیزل پر 2.01 روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔/31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر 1.42 روپئے کی کمی آئی ہے ۔ جبکہ ڈیزل پر 2.01 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ اس ماہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد تیسری مرتبہ یہ کمی لائی گئی ہے ۔ دہلی میں آج نصف شب سے پٹرول فی لیٹر 61.09 روپئے فروخت ہوگا جبکہ اس کی قیمت 62.51 روپئے تھی ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 54.28 کے بجائے 52.27 روپئے فی لیٹر ہوگی ۔ اس ماہ یہ تیسری کمی ہے ۔ /16 جولائی کو پٹرول میں 2.25 روپئے کی کمی لائی گئی تھی اور ڈیزل پر 0.42 پیسے کم کئے گئے تھے ۔ جولائی میں کی گئی کمی سے قبل ان پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا ۔