پونا۔ کنجربھٹ کے جوڑے نے ’’کنورے ہونے کا ٹسٹ‘‘ کرانے سے انکار کے ذریعہ شادی کی۔

اپنے شاد ی کے دعوت نامہ پر وویک او رایشوریا نے مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ ’’کنورے ثابت ہونے کاٹسٹ‘‘ کے خلاف ان کی لڑائی میں ان کی مدد کریں
پونا۔ یہ ایک منفرد شادی تھی‘ جس میں وویک تمائی چیکر کی شادی ایشوریا بھٹ سے مئی 12کے روز پمپری میں ہوئی کیونکہ اس شادی میں
’’کنورے ہونے کے ثبوت پر مشتمل ٹسٹ‘‘ کے عمل کے خلاف اس شادی کو مہم مانا جارہا ہے ‘ مذکورہ ٹسٹ کے تحت شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی کی رات میں کنورے ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوتا ہے۔
وویک او رایشوریا دونوں کنجربھٹ کمیونٹی سے آتے ہیں جو قبائیلی طبقہ ہے ۔ ٹی ائی ایس ایس ممبئی سے پوسٹ گریجویٹ وویک واٹس ایپ گروپ ’’ اسٹاپ دی وی ریٹوول‘‘ کے بانی ہیں ‘ جس میں انہوں نے اپنے طبقے کے نوجوانوں اور کچھ بزرگوں کو شامل کیا ہے جو طبقے کی پنچایت کی جانب سے شروع کی گئی اس سرگرمی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

ایشوریا دراصل پی سی ای سی مئیر کوی چند بھٹ کی پوتری ہیں اور اس نے وویک کی اس مہم میں مدد بھی کی ہے۔اپنے شاد ی کے دعوت نامہ پر وویک او رایشوریا نے مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ ’’کنورے ثابت ہونے کاٹسٹ‘‘ کے خلاف ان کی لڑائی میں ان کی مدد کریں۔شادی پولیس جوانوں کی نگرانی اور اداکارناگراج منجولہ‘ شیوسینا لیڈر نیلم گورہے‘ مکتا دابولکر اور دیگر کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

اس کے لئے پونا ویمن کمیشن کی سربراہ وجیا راہتاکر نے بھی پونے پولیس کو مکتوب لکھ کر شادی کے لئے پولیس بندوبست کی درخواست کی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ائے۔وویک نے کہاکہ ’’ اس قسم کی جانچ( ٹسٹ) جس کو ’’خوشی‘‘ بھی کہاجاتا ‘ایک غیرمعمولی رسم ہے ۔ اس میں پنچایت کے لوگ بیٹھتے ہیں اور شادی سے قبل رقمی لین دین کی بات ہوتی ہے اور اس میٹنگ میں کسی عورت کو شامل نہیں کرتے ۔

مگراس شادی میں میری ماں‘ خالی او رتوہم پرستی کے خلاف کام کررہی نندنی جادھو بھی یہاں پر موجود تھیں۔ کوئی رقم’’خوشی‘‘ کے تحت ادا نہیں کی گئی۔ کچھ بزرگوں کو یہ بات ناگوار گذری ہے۔ مگر میرے والدین او رایشوریا نے اس کی تائید کی ہے۔ شادی کی تقریب پرامن اور خوشی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ہمارے واٹس ایپ گروپ کے پچیس لوگ جس میں سرکاری افیسر بھی شامل تھے نے شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے‘‘۔

نندنی جادھو سے جب رابط قائم کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ’’ شادی کے لئے منعقدہ اس اجلاس میں بزرگوں کے ساتھ موجود تھی۔ سماج کے کچھ لوگوں میں اس موقع پر الجھن تھی۔ وہ لوگ مجھے سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ جو کچھ ہورہا تھا اس میں کوئی غلط نہیں ہے۔

تاہم کوئی بھی مجھے سے کنورے پن کی جانچ ( ٹسٹ) کی مخالفت میں بات نہیں کی۔ یہ ایک انقلابی شادی کی تقریب تھی۔ ہم واٹس ایپ گروپ کے ممبران کی ستائش کرتی ہوں جو مشکلات کے باوجود کام کیاہے‘‘۔