پودینے کی چائے

پودینہ بہت سے فائدہ مند اجزا کا ایک خزانہ ہے اور پیٹ کم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمے کو موثر بناتا ہے جس کے بعد معدہ غذا کو اچھی طرح ہضم کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ پودینے کی چائے میں اگر دارچینی بھی شامل کی جائے تو اس سے شوگر ہونے کا خطرہ بہت حد تک ٹل جاتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال پھولے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے۔ اگر گرم چائے کا ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس میں برف شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔