پودوں میں پھول کیوں ہوتے ہیں؟

پودوں میں رنگین اور خوشبو دار پھول ہوتے ہیں جو کیڑوں اور دوسرے جانوروں کے لئے کشش رکھتے ہیں۔ کیڑے پھول کے اندر موجود رس کے قطروں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ جب کیڑے پھول سے خوراک حاصل کررہے ہوتے ہیں تو ایک بہت باریک پیلی سی دھول جسے زردا نے (Pollen) کہتے ہیں، اپنے جسم پر اٹھا لیتے ہیں اور اسے کسی دوسرے پھول تک لے جاتے ہیں جب یہ دانہ دوسرے پھول پر لگ جاتا ہے تو وہ پھول بیج بنانا شروع کردیتا ہے۔ بہت سے درخت اور گھاس اپنا زردانہ ہوا میں بکھیر دیتے ہیں، انہیں افزائش نسل کے لئے جان داروں کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ان کے چمک دار پھول نہیں ہوتے۔ بعض پھول اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر انسان بھی حیران رہ جاتے ہیں جسے ہارٹ لپس کا پودا۔ اس کے پتوں پر لپ اسٹک جیسے سرخ نشانات ہوتے ہیں اور پتے دیکھ کر لگتا ہے جیسے انسان کے ہونٹ ہوں۔ سیر کرنے والوں کو اس کے چھوٹے سے پھول کی جانب راغب کرنے کا حیرت انگیز قدرتی کرشمہ ہیں۔ بعض پودے اور ان کے پھولوں کے زردانے جانوروں اور پرندوں کے بیٹھنے سے فضاء میں بکھرتے نہیں لیکن ان کی بناوٹ پرندوں کو ان کی طرف مائل کرتی ہے جیسے بعض کیٹکٹس کے پودے کے پھول پر چمگادڑ خود کو بیٹھنے سے روک نہیں پاتی۔