پلوامہ میں سی آر پی ایف کے ٹریننگ سنٹرپر فدائین حملہ، 5 فوجی ہلاک

متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ‘ علاج ومعالجہ کے لئے فوجی اسپتالوں میں داخل ، 2 دہشت گرد ہلاک

سری نگر۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لت پورہ اونتی پورہ میں واقع 185 بٹالین سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے گروپ ٹریننگ سینٹر پر دو سے تین جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے فدائین حملہ کردیا ہے ۔ٹریننگ سینٹر کے اندر طرفین کے مابین جاری تصادم آرائی کے دوران تاحال سی آر پی ایف کے 5 ملازم اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم ہلاکتوں کی سرکاری ذرائع کی طرف سے تصدیق نہ ہوسکی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو قریب دو بجے 2 سے 3 جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے گرینیڈ داغتے اور گولیاں برساتے ہوئے کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیابی پائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی ملازمین کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ریاستی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے لئے فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز ، 185 بٹالین سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کے ملازم کام میں لگے ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو قریب دو بجے کم از کم 2 جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے گرینیڈ داغتے اور گولیاں برساتے ہوئے کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیابی پائی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ریاستی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کی کاروائی میں فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز ، 185 بٹالین سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کے ملازمین نے حصہ لیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف ٹریننگ سینٹر پر حملے کے تناظر میں جنوبی کشمیر اور گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں پر چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق ضلع پلوامہ میں احتیاطی طور پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔