پلوامہ معرکہ آرائی میں تین جنگجوجاں بحق، دو فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ اس جھڑپ میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

یہ معرکہ آرائی ضلع کے کھارہ پورہ، سرنو نامی گائوں میں آج صبح شروع ہوگئی ۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جن  کی شناخت ابھی  نہیں  ہونی ہے۔

اس سے قبل فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کھارہ پورہ، سرنو گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔

فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یوں جھڑپ شروع ہوگئی۔