پریش راؤل کو چاہئے کہ وہ پتھر بازی میں خواتین کو نا گھسیٹیں: شائنہ این سی

بنگلور/ممبئی:بالی ووڈ اداکار پریش راؤل کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) لیڈر شائنہ این سی نے منگل کے روز کہاکہ کسی بھی عورت کو اس تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش ان کے نظریات کے خلاف ہے اور اس کے متعلق دوبارہ سونچنے پر مجبور کردے گا۔شائنہ نے کہاکہ راؤل اپنے رائے پر قائم رہیں مگر وہ خواتین کو اس مسلئے میں گھسیٹنے کی کوشش نے کریں۔

انہوں نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تاہم اس مسلئے میں کسی عورت کو گھسیٹنے کی کوشش اسکے نظریات کے خلاف ہے اور اس کے متعلق دوبارہ سونچنے کی ضرورت ہے‘‘۔ تاہم ایک اور بی جے پی لیڈر ایس پرکاش نے اس مسلئے پر دوسرا ہی موقف اختیار کیااو رکہاکہ راؤل ٹوئٹر پر اس قسم کے تبصرے کے لئے جانے جاتے ہیں جس پر اعتراض کرنا نہیں چاہئے۔

پیر کے روز شام کے وقت لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نے مائیکر و بلاگنگ سائیڈ پر آرمی کی جیب پر کشمیر نوجوانوں کو باندھ کر پتھربازی پر قابو پانے کے کوشش پر مشتمل ویڈیو کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو پر مصنف اور سماجی کارکن اروندتی رائے کو باندھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ایوارڈ یافتہ رائٹر اروندتی رائے کشمیر کے متعلق اپنے متنازع خیالات کی وجہہ سے جانی جاتی ہیں۔انہو ں نے ماضی میں وادی کے اندر فوج کے رول کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے