پاکستان کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی کو سخت مقابلہ

اسلام آباد ۔ /14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کو اصل اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ نواز سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے ۔ 35 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ہوئی رائے دہی کے بعد حکمراں پارٹی کو نواز شریف کی پارٹی سے کانٹے کی ٹکر کا سامنا ہے ۔