پاکستان عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ، حیران کن نتائج

لاہور : پاکستان میں الیکشن کی گہماگہمی ختم ہوئی ۔ اب نتائج اعداد و شمار آنا شروع ہوگئے ہیں ۔کئی بڑے سیاسی حلقوں میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔کئی بڑے بڑے سیاسی وزراء سیاست کے میدان سے باہر ہوگئے ہیں ۔او ر کچھ امیدوار خلاف توقع کامیابی حاصل کرنے کرنے کامیاب ہوگئے ہیں ۔سابق وزیر اعظم شاہد قاخان عباسی اپنے حلقہ سے چناؤ ہار گئے ہیں ۔پاکستان کے سینئر وزیر یوسف رضا گیلانی بھی اپنی ضمانت بچانہیں پائے ۔فضل چودھری نے انتخابات ہار نے والوں کا میں شامل ہوگئے ہیں ۔لاہور میں بھی زبر دست مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی مضبوط ترین امیدوارہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔خواجہ سعد رفیق ، عابد شیر علی او رطلال چودھری بھی پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئے ۔

آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے والے چودھری نثار بھی دو قومی اسمبلیو ں کی نشستوں کو بچا نہیں سکے ۔شہباز شریف کی خدمات کا سکہ لاہور سے آگے چل نہیں سکا وہ صرف لاہور کی نشست پر کامیابی حاصل کرسکے تاہم وہ دیگر نشستوں سے انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے علیم خان کو پچھاڑ دیا ۔علیم خان صوبائی اسمبلی کی نشست بھی ہا رگئے ۔مولانا فضل الرحمان بھی اپنے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ انہیں امین گنڈا پور نے شکست دی ہے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کو سندھ سے کافی امیدیں تھیں لیکن مالا کنڈ نے انہیں شکست دی ۔واضح رہے کہ ابھی تمام حلقوں کے نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں ۔

لیکن امیر مقام او راسفند یارولی کواپنی نشستوں پر کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔حیران کن نتائج پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔