پاکستانی کرکٹ اسٹار و پی ٹی ائی کے صدر عمر خان تیسرے مرتبہ بنے دولھا۔

لاہور۔ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان او رکھلاڑی سے سیاست داں بنے پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمر ان خان نے خفیہ طور پر تیسرے مرتبہ سہرہ باندھ لیا ہے۔ پاکستان کے میڈیا میں اس خفیہ شادی کی خبریں بھی شائع ہوئیں ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹ نے اپنی روحانی مشیر سے شادی کی ہے‘ جن کے نام کا انکشاف نہیں کیاگیا۔مگر خان کی پی ٹی ائی پارٹی کے لوگ اس خبر کو مسترد کررہے ہیں۔خبر یہ بھی ہے کہ مفتی سعید نے عمر ان خان کا نکاح پڑھایا‘ جو پی ٹی ائی پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔سال2015میں بی بی سی کے لئے موسم کے حالات بیان کرنے والی سابق رپورٹر ریحم خان سے عمران خان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھایاتھا۔

شادی کے متعلق پاکستانی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے مطابق شادی کی خفیہ تقریب پی ٹی ائی لیڈر کے قریبی دوست اور دولہن کی بھروسہ مند کے گھر جو ڈیفنس ہاوزنگ اتھاریٹی کے وائی سیکٹر لاہور میں واقع ہے پر انجام پائی ہے۔ تاہم پارٹی کے سینئر ممبران نے نیوز پیپر کی خبر کو جھوٹی قراردیتے ہوئے کہاکہ اکٹوبر2015میں ریحم خان سے طلاق کے بعد خان اب بھی تنہا ہیں۔پی ٹی ائی کی چیف وہپ شیرین مزاری نے نے اس خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا اور کہاکہ بدعنوانیوں کے الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوتو اس قسم کی کہانیوں کے ذریعہ عمران خان کو گھیرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پچھلے مہینے سپریم کورٹ نے عمران خان کو اپنی جائیداد کے متعلق پیش کئے گئے دستاویزات پر کلین چٹ دی ہے۔ پی ٹی ائی کے پولٹیکل سکریٹری اون چودھری نے ٹوئٹر کے ذریعہ شادی کی اس خبر سے انکار کیا اور اس کو منصوبہ بند افواہ قراردیا۔ مبینہ طور پر چودھری کے شادی میں شرکت کا دعوی بھی خبر میں پیش کیاگیا ہے جس سے انہوں نے صاف طور پر انکا رکردیا۔

مذکورہ نیوز پیپر کا کہنا ہے کہ ‘ شادی کی تقریب انجام دینے والے مفتی سعید ’’ کسی قسم کی تفصیلات پیش کرنے میں الجھن محسوس کررہے ہیں‘‘۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پہلے وہ مفتی سعید سے رجوع ہوئے جس پر انہو ں نے معذرت کے ساتھ اس خبر پر کچھ کہنے سے انکار کردیا۔ عمران خان نے پہلی مرتبہ 1995میں جمیمہ خان سے شادی کی تھی او ر نو سال کے بعد2004میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ان کی دوسری شادی ریحم خان کے ساتھ صرف دس ماہ ہی برقرار رہ سکتی۔