پانی

پانی سے زندگی ہے
دنیا ہری بھری ہے
پانی سے سب ہیں زندہ
انساں ہو یا پرندہ
چوپائے ہوں کہ مچھلی
پانی ہے جان سب کی
سب کو ہے پیاس لگتی
سب کو ضروری پانی
پانی سے ہوتی کھیتی
گیہوں چنا جو دیتی
پانی سے ساگ بھاجی
پانی سے پھول پھل بھی
پانی سے تندرستی
پانی سے دور سستی
پانی اگر ہو گندا
پینا نہ غسل کرنا
دریا سے پانی ملتا
کرنا نہ اس کو گندا
ندی کو صاف رکھنا
پانی کو صاف رکھنا