پارلیمانی الیکشن میں مداخلت کے خلاف انتباہ ، فیس بک ، ٹوئیٹر ، واٹس اپ او ر انسٹاگرام کو نوٹسیں جاری 

نئی دہلی: پارلیمانی کمیٹی نے پیر کے دن سوشل میڈیا نٹور کنگ ویب سائٹس ، واٹس اپ او رانسٹاگرام کو ۶؍ مارچ کوکمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ او ر ٹوئیٹر کے عہدیداران سے پوچھ تاچھ کی او رانہیں اندورن دس یوم میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ۔ اطلاعاتی ٹکنالوجی پر پارلیمانی کمیٹی نے ٹوئیٹر کے گلوبل پبلک پالیسی کے سربراہ کولن کروویل سے آج پوچھ تاچھ کی گئی ۔ او رہندوستان میں آنے والے انتخابات کو بیرون ملک کے ذریعہ متاثر نہیں کرنے کے طریقہ وضع کرنے کیلئے کہا گیا ۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ٹوئیٹر کے گلوبل پبلک پالیسی کے سربراہ کولن کروویل نے کمیٹی کے کچھ سوالوں کے جواب دیئے ۔

بقیہ سوالات کے جواب ان سے دس دنوں کے اندر تحریری طور پر دینے کیلئے کہا گیا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ کچھ ممالک میں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے آزادانہ او رغیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہونے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ٹوئیٹر سمیت کئی سوشل میڈیا سائٹس کمپنیو ں کو انفرادی آزادی او رڈاٹا سلامتی کے مسئلہ پر بات چیت کرنے کیلئے نوٹس جاری کی تھی ۔ لیکن ٹوئیٹر نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں لیت و لعل کی توکمیٹی نے اس کے خلاف سخت رویہ اپنا یا ۔