ٹی وی حد سے زیادہ دیکھنا لڑکوں کی ہڈیوں کیلئے مضر

محققین کا کہنا ہے کہ کمسن نوجوانوں کے جسم میں چربی کی تقسیم اور لڑکوں اور لڑکیوں میں ہارمونس کی تقسیم سے وضاحت ہوتی ہے کہ اسکرین کے سامنے وقت گذارنے سے لڑکیوں کی ہڈیوں میں معدنیات کی کثافت کم متاثر ہوتی ہے ۔

جتنا وقت کم عمر لڑکے ٹی وی کے سامنے گذارتے ہیں یا کمپیوٹر کے سامنے گذارتے ہیں ، وہ ان کی ہڈیوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے بموجب جو آرکٹک یونیورسٹی ٹرامسونا روے نے کی ہے ، اس تحقیق کی راہ کھولتی ہے کہ کمسن نوجوانوں کی ہڈیوں کی صحت ٹی وی زیادہ دیکھنے یا ٹی وی پر زیادہ کام کرنے سے کیسے متاثر ہوتی ہے ۔ یہ موضوع کچھ عرصہ سے زیرتحقیق تھا لیکن محققین نے متضاد نتائج اخذ کئے ہیں۔ 2010-11 ء میں ٹیم نے 961 کمسن نوجوانوں کا سروے کیا جو ناروے کے متوطن تھے اور جن کی عمریں 15 تا 17 سال تھیں ۔ یہ 2012-13 ء میں ٹرامسونٹ فیوچرس کا ایک حصہ تھے ۔ کمسن نوجوانوں میں سے 688 سے دریافت کیا گیا کہ وہ ان کے کمپیوٹر استعمال کرنے یا ٹی وی دیکھنے میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور ہفتہ واری تعطیل پر فلم دیکھنے میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور ہر ہفتہ اسکول سے باہر کتنے گھنٹے گذارتے ہیں۔ ان کی تمباکو اور شراب نوشی کا بھی تخمینہ کیا گیا ۔ وہ کتنے وقفے سے کھانا کھاتے ، مشروبات پیتے یا کیلشیم استعمال کرتے ہیں ، اس کا بھی حساب کیا گیا ۔ یہ تمام عناصر ہڈیوں کی صحت پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
’’میڈیکل نیوز ‘‘ نے خبر دی ہے کہ ایکسرے ابزارٹیمینٹری استعمال کرتے ہوئے محققین نے کمسن نوجوانوں کی ہڈیوں میں معدنیات کی کثافت کا پورے ڈھانچے میں جائزہ لیا۔ کولہے اور ران کی بالائی ہڈی کا جائزہ لیا ۔ جسم میں حجم کااشاریہ ( بی ایم آئی ) کے تجزیہ کے ذریعہ کمسن نوجوانوں کی جسم میں وٹامن ڈی کی سطحوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ٹیم نے پتہ چلایا کہ ہفتہ واری تعطیل کے دن پردے سیمیں کے سامنے گذارے ہوئے وقت کا جسم کے تمام مقامات پر زیریں ہڈی میں معدنیات کی کثافت سے ربط ہے ۔ لیکن بہت کم اور صرف لڑکوں میں پایا جاتا ہے ۔لڑکیوں کی گردن کی زیریں ہڈی متاثر ہوتی ہے ۔
وہ لڑکے جو ہفتہ واری تعطیل کے دن 7 گھنٹے پردۂ سیمیں کے سامنے گذارتے ہیں بنسبت ان لڑکوں کے جو 2 تا 4 گھنٹے یا 6 گھنٹے سے زیادہ وقت گذارتے ہیں ہر ہفتہ واری تعطیل کے دن تحقیق کے بموجب ان کی گردن کی ہڈی کے نچلے حصے میں معدنیات کا ارتکاز زیادہ ہوتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ کمسن نوجوانوں کے جسم میں چربی کی تقسیم اور لڑکوں اور لڑکیوں میں ہارمونس کی تقسیم سے وضاحت ہوتی ہے کہ اسکرین کے سامنے وقت گذارنے سے لڑکیوں کی ہڈیوں میں معدنیات کی کثافت کم متاثر ہوتی ہے ۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تحقیق خالص مشاہداتی ہے اور اسکرین کے سامنے گذارے ہوئے وقت اور ہڈیوں کی صحت کے درمیان ربط کا کوئی قطعی ثبوت نہیں ہے۔ یہ تحقیق رسالہ بی ایم آئی این میں شائع ہوچکی ہے ۔
٭٭٭