ٹیلی ویژن کے مضر اثرات

آج ہمارے مسلم معاشرے میں ٹیلی ویژن کے مضر اثرات ہماری نئی نسل کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ والدین خود اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر فحش مناظر دیکھتے ہیں ۔ یہ ہمارے لئے بڑی شرم اور بے حیائی کی بات ہے ۔ یہی بچے جب غلط راستے پر چل پڑتے ہے تب ہم پچھتاتے ہے اور بچوں کو ہی قصواروار ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیکہ ہماری الاود نے ایسا کیوں کیا ، ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ان سب چیزوں کے بربادی کا سبب ٹیلی ویژن اور ہم خود ہیں ۔ پھر بچوں کو قصوار ٹھہرانے کا کیا فائدہ ، یہی ٹیلی ویژن آج ہمارے بچوں کی تعلیم کو خراب کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ دن بہ دن پیچھے ہوتے جارہے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ اب بھی وقت ہے سنبھل جائے اور جلد سے جلد ٹیلی ویژن جیسی لعنت کو اپنے گھروں سے دور کیجئے اور اپنے گھروں میں جتنا ہوسکے دینی ماحول پیدا کیجئے ۔ بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں اور بچوں کو اچھے اور بُرے کی تمیز بتائیں ۔ یہی ایک راستہ ہے ہمارے لئے اس برائی اور تباہی سے بچنے کا ۔
سید شمس الدین مغربی