ٹیلی ویژن مباحثے سود مند ہونے کے بجائے ضرررساں ثابت ہورہے ہیں : مولانا عبدالستار سلام قاسمی

پانی پت : مجلس دعوۃ الحق کے چیر مین مولانا عبد الستار قاسمی نے اپنے ایک بیان میں ٹی وی مباحثوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹی وی مباحثے سود مند ہونے کے بجائے ضرر رسانی کا سبب بن رہے ہیں ۔اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں مختلف طبقات جانے انجانے طور پرمنافرت کے ساتھ ساتھ فاصلہ بڑھ رہے ہیں ۔ڈبیٹ کی نظریاتی اختلاف کے بجائے مجادلہ میں تبدیل ہو رہا ہے ۔اختلاف رائے کا انجام واقعی متنازع ہوگیا ہے ۔

جس کے نتیجہ میں چھینٹا کشی ، حقارت او رایک دوسر ے کی پگڑی اچھل رہی ہے ۔مباحثوں کی باگ ڈور سنبھالنے والے بھی اسی روش کو پسند کررہے ہیں ۔مولانا قاسمی نے کہا کہ اسی وجہ دارالعلوم دیو بند نے علمائے کرام کو ٹی وی مباحثوں میں حصہ لینے سے روکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل ایک ٹی وی مباحث میں ایک مولوی نے ایک خاتون کے درمیان کو کچھ ہوا ہے اس کو ساری دنیا نے دیکھا ہے ۔ یہ واقعہ قابل افسوس ہے ایسے ماحول کے سبب ملک کے دوسرے مسائل جیسے غریبی ، بھوک مری ، عام آدمی اور کسانو ں کی خودکشی ،بے روزگاری ، ملک بھر میں سڑکوں کی خستہ حالی اور بد عنوانیاں پس منظرمیں چلے جاتے ہیں ۔

مولانا نے کہا کہ ملک آج جس تشویش صو رتحال سے گذر رہا ہے اس کا اندازہ سب کوہے ۔بھیڑ کے ذریعہ لوگوں کا مارا جارہا ہے۔ایسے پر آشوب دور میں میڈیا کو چاہئے تھا کہ میڈیا مثبت رول ادا کرتا او رسماج کی تعمیر میں حصہ لیتا ۔لیکن میڈیا منفی کردار ادا کررہا ہے ۔

مولانا نے کہا کہ آج کی نو جوان نسل کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔