ٹڈی

بچو !  ٹڈیاں جو کہ عام طور پر دنیا کے مشرق وسطی خطے میں پائی جاتی ہیں انہیں دنیا میں سب سے زیادہ تباہی خیز کیڑا مانا جاتا ہے ۔ ٹڈی ایک بہت بڑا گھاس کھانے والا کیڑا ہے ۔ اپنی خوراک پودے اور اناج سے حاصل کرتا ہے ۔ ٹڈیاں فصل والے کھیتوں کو تھوڑے ہی عرصے میں چٹ جاتی ہیں ۔ یہ اکثر بڑے بڑے جھنڈوں میں چلتی ہیں ۔
ان کے جھنڈ ایک سے دوسری جگہ پر جاتے رہتے ہیں ۔ جگہ بدلنے کے وقت ان کے جھنڈ کھیتوں پر حملہ کرتے ہیں ۔ جب یہ حملہ کرنے کیلئے نکلتے ہیں تو فصل کو پوری طرح سے تباہ کردیتے ہیں ۔ ایک دن میں ایک جھنڈ کی اناج کھانے کی صلاحیت پچاس ہزار ٹن تک ہوتی ہے ۔ ان ٹڈیوں کا جبڑا بے حد طاقتور ہوتا ہے ۔ جو کسی بھی طرح کا اناج کھانے میں پوری طرح اہل ہوتا ہے ۔ ان کا یہی جبڑا تھوڑے عرصے میں اناج کو ختم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے ۔
٭٭   ٭   ٭٭