ٹرامپ نے کہاکہ ‘ ’’ہیکنگ کے متعلق مجھے بہت زیادہ معلوم ہے‘‘

ٹرامپ نے کہاکہ اگر کوئی کسی اطلاع کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جائے تو’’ کوئی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے‘‘
منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ سائبر ہیکنگ کے بارے میں اچھی طر ح سے واقف ہیں۔

ٹرمپ میڈیاسے نئے سال کی شب سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میڈیاسے کہاکہ:’’ کیا آپ جانتے ہیں‘ اگر کوئی اہم چیز ہے تو اس پر لکھ دیں اور کوریئر کے ذریعہ روانہ کریں ‘ یہ ایک پراناطریقہ کار ہے ‘کیونکہ میںآپ کو بتانا چاہتا ہوں ‘کوئی بھی کمپیوٹر محفوظ نہیں ہے‘‘۔

ارب پتی کاروباریو ایس انٹلیجنس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات سے صاف انکار کیاکہ امریکی انتخابات میں روسی ہیکرس نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔
پچھلے ہفتہ امریکی صدر بارک اوباما نے روسی خفیہ اداکاروں پر پابندی کی اور دو روسی کمپانڈو بند کردئے تھے‘ اورسفارتی عملے کے 35اہلکاروں کو برطرف کرتے ہوئے امریکہ نے الزام عائد کیا کہ انہو ں نے حقیقت میں جاسوسی کی تھی۔

ٹرمپ اگلے ہفتہ انٹلیجنس عہدیداروں سے ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ الزامات کے متعلق مزیدمعلومات حاصل کئے جاسکیں

۔انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں امریکی عہدیدار ’’ اس مسلئے کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیں کیونکہ الزمات سنگین ہیں‘‘۔انہوں نے امریکہ کی مداخلت سے قبل انٹلیجنس عہدیداروں کی ایراق میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کی نشاندہی کی طرف اشارہ کیا

۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں ہیکنگ کے متعلق جانتا ہوں‘‘‘ہیکنگ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے ‘ وہ کوئی بھی ہوسکتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ میں بھی چند چیزیں جانتا ہوں جو دوسرے نہیں جانتے‘ ہم موجودہ صورتحال پر یقین سے نہیں کہہ سکتے‘‘۔دوسری جانب سے کمپیوٹر کے مخالف ٹرمپ کے ٹوئٹر پر 45ملین فالورس ہیں۔

جب اے بی سی نیوز کے انٹریو کرنے والے نے پوچھا کہ کیا ٹرمپ ٹوئٹر پر اپنے جن سنگین اور متنازع پالیسیوں کو روبعمل لانے کے دعوے کرتے رہے ہیں ان پر عمل کیاجائے تو ان کے کمیونکیشن ڈائرکٹر سین اسپائسر نے کہاکہ ’’ کیوں نہیں ضرور کریں گے‘‘۔