ویڈیو: یو پی حکومت کے عہدیدار حافظ عثمان نے ’جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگایا۔

مراد آباد:یہاں کے پنچایت بھون میں منگل کے روز آر ٹی ائی سے متعلق ایک تقریب کے دوران اسٹیٹ کمشنر آف اترپردیش حافظ عثمان نے ’ جئے شری رام‘ اور ‘ بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے عہدیدار کے اس عمل نے عوام کوچونکادیا

۔تقریب میں موجو د لوگ اس بات کو سمجھ نہیں سکے کہ عہدیدار نے کس لئے نعرے لگائے؟۔یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے تقریب میں حافظ عثمان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک تھے۔ جس میں محکمہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے سعودی عرب کے سخت قوانین پر بھی تنقید کی ‘ انہو ں نے کہاکہ انڈیا صرف ایسا ملک ہے جہاں پر لوگوں کو اظہار خیال کی آزادی ہے ۔

انہوں نے تین طلاق کے مسلئے بھی بات کی ۔دی کوئنٹ میں شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ’’ تین طلاق کیوں‘ میں کہتا ہوں ایک طلاق بھی غلط ہے‘‘۔

انہوں نے تین طلاق سے متاثرہ خواتین سے اپنی پوری عمدردی ظاہر کی ۔پروگرام آرگنائزر جو کہ بی جے پی کا ایک لیڈر ہیں نے آر ٹی ائی پروگرام میں مذہبی تقریر پر اعتراض جتا یا جس پر وہ دوبارہ مائک ہاتھ میں لیکر نعرے لگانا شروع کردیا۔