ویڈیو :کیرالا چیف منسٹر کی میٹنگ میں ہنگامہ کرنے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ کی دھمکی

حیدرآباد:نظام کالج کے وسیع وعریض میدان میں 19مار چ کو سی پی ائی ( ایم) کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی کیرالا چیف منسٹر پینارائے وجئے ین کے جلسہ عام کو درہم برہم کرنے کی دھمکی بی جے پی کے متنازع رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اتوار کے روز دی ہے۔

راجہ سنگھ جو گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں نے حکومت تلنگانہ او رپولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہ دیں۔

اپنے فیس بک پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں رکن اسمبلی نے کہاکہ ’’اگر کیرالا چیف منسٹر ‘ جو کہ ہندوؤں کاقاتل ہے‘ حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور نظام کالج گروانڈ میں جلسہ سے خطاب کرنے کی کوشش کریں گے تو میں ایسا نہیں ہونے دونگا‘ اور میٹنگ روکنے کے لئے جو ممکن اقدام ہوسکے میں اٹھاؤں گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=a35p7WcqcIM

اگر وہ ائے گا میں بھی میرے ہزار وں حامیوں کے ساتھ اؤں گااور اس کے بازومیں جلسہ منعقد کرونگا۔ اس کے بعد نظام وضبط کے بگاڑ کی تمام تر ذمہ داری تلنگانہ پولیس اور حکومت پر عائد ہوگی‘‘۔سنگھ نے کہاکہ کیرالا میںآ

ر ایس ایس اور بی جے پی ممبران کو منظم طریقہ سے نشانہ بناکر مبینہ طور پر قتل کیاجارہا ہے ‘ ’’ ہمارے ہندو بھائیوں کو ریاست میں قتل کیاجارہا ہے ۔ ہم کس طرح اس ریاست کے چیف منسٹر کی حیدرآباد پر آمد پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے‘‘۔

وضاحتی طور پرانہوں نے کہاکہ سی پی ائی او رسی پی ائی ( ایم ) کے جلسہ کرنے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ چیف منسٹر( وجئے ین) جلسہ میں شریک نہیں ہوناچاہئے۔

اگر چیف منسٹر جلسہ میںآتے ہیں تو میں میٹنگ روک دو نگا‘‘۔بائیں بازو کی جماعت کے جلسہ کا مقصد پچھلے پانچ ماہ سے ریاست تلنگانہ میں جاری ’’ مہاجانا پدیاترا‘‘ کا اختتام ہے جو پچھلے سال 18اکٹوبر کو ضلع رنگا ریڈی کے ابراہیم پٹنم سے شروع ہوئی تھی۔

جس کابنیادی مقصد سماجی انصاف اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔