ویڈیو: کیرالا چیف منسٹر کا سرقلم کرنے والے کو ایک کروڑ روپئے کا انعام‘ کیمرے پر آر ایس ایس لیڈر کی کھلی دھمکی

اوجین :کیرالا چیف منسٹر پینارایہ وجئے ین کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے آر ایس ایس مہانگر اوجین پرچارک پرمکھ کندن چندروانت نیوجئے ین کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’’ میرے پاس کافی دولت ہے جس کے مطابق میں اس طرح کا اعلان کرسکتا ہوں۔ میرے پاس ایک کروڑ کی جائیداد ہے ۔

جو بھی وجئے ین کا سرلیکر ائے گامیں اس شخص کو اپنی تمام جائیداد سونپ دونگا‘‘۔

اشتعال انگیز تقریر کے بعد اے این ائی سے بات کرتے ہوئے چندروات نے کہاکہ ’’یہ میری ذاتی سونچ ہے جس کے ذریعہ میں نے دھماکوخیز بیان دیا ہے جس طرح بھگت سنگھ نے انگریزوں کے خلاف بم کا استعمال کیاتھا ۔ انہیں پتہ چلنا چاہئے کہ ہندو ابھی سوئے نہیں ہیں‘‘۔

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے آر ایس ایس لیڈر نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ چنتا منی مالوایہ اور رکن اسمبلی موہن یادو کی نگرانی میں آر ایس ایس کے اوجین میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

چندروانت کے تبصرے پر ردعمل پی شکرتے ہوئے وجئے ین نے کہاکہ ’’ سنگھ پریوار نے بہت ساروں کے سر لئے ہیں‘‘۔ جنرل سکریٹری سی پی ائی ایم او ررجیہ سبھا ایم پی سیتا رام یچوری نے چندروانت کے تبصرے کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ آر ایس ایس کی جانب سے ایک ریاست کے چیف منسٹر کو دھمکیاں دی جارہی ہیں‘ اس کامطلب ہے کہ وہ آر ایس ایس حکومت کی پشت پناہی اور سرپرستی کے مزے لوٹ رہی ہے‘‘۔