ویڈیو: داؤد ابراہیم کے بھانجے نے سونو نگم کو اذان کے تبصرے پر دی دھمکی؟۔ حقائق جانیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارسونو نگم کی جانب سے مذہبی مقامات پرلاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر تبصرے کی تائید میں کئی لوگ جہاں پر ان کے ساتھ دیکھائی دئے وہیں پر بہت ساروں نے ان کے اس بیان کی شدت کے ساتھ مخالفت بھی کی۔

پچھلے تین دنوں سے اس بات کی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ کچھ نیوز میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کے بھانجے نے سونو نگم کو ان کے ’’ لاؤڈ اسپیکرس میں اذان‘‘ کے مسلئے پر دھمکی دی ہے۔ تاہم اے بی پی نیوز کی جانب سے کی گئی جانچ میں مذکورہ ویڈیو جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=LSBc71pWUSM

اس ویڈیو میں ایک شخص سونو نگم کو دھمکی دے رہا ہے۔ اس نے کہاکہ سونو نگم دو دوست کمیونٹی کے درمیان کے امن کو درہم برہم کررہا ہے۔اس نے اُس واقعہ کا بھی تذکرہ کیا کہ جس میں وزیراعظم نریند ر مودی نے انتخابی جلسہ عام کے دوران اذان کے موقع پر اپنی تقریر روک دی تھی۔

https://twitter.com/sonunigam/status/853764889671720960

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سونو نگم کے قبل ازیں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’سب نگہبان اوپر والا ہے‘ میں مسلمان نہیں ہوں‘ تو میں کیوں صبح اذا ن کی آواز پر جاگوں۔ہندوستان میں کب جبری مذہبیت کا خاتمہ ہوگا‘‘انہوں نے مندر او ر گردوارے کے متعلق بھی ٹوئٹ کیاتھا۔

https://twitter.com/sonunigam/status/853761583666806784

انہوں نے کہاکہ’’میں نہیں سمجھتا کہ کسی مندر یا گردوارہ میں برقی کا استعمال اس مذاہب کے ماننے والوں کو جگانے کے لئے کیاجاتا ہوگا۔

https://twitter.com/sonunigam/status/853758848133242880