ویڈیو:بناء ائیرکنڈیشن کے ائیرانڈیا کے مسافرطیارہ اڑانے بھرنے کے بعد مسافرین سانس لینے کے گیس چھوڑ دی۔

کلکتہ: ایک روز قبل ائیر انڈیا کی فلائیٹ ا ے ائی۔880‘ ائیر بس 320ویسٹ بنگال کے باگڈوڈرا سے دہلی کے لئے روانگی کے لئے اڑان بھری جس کا ائیر کنڈیشن سسٹم خراب ہونے کی وجہہ سے مسافرین کو سانس لینے کے لئے گیس چھوڑ دی گئی۔

وائیرل ہوئے ایک ویڈیو میں مسافرین خود کو درپیش مشکلات کے متعلق عملے سے شکایت کررہے ہیں جس کا کوئی حاصل نہیں ہوا۔بتایاجارہا ہے کہ مسافرین نے فلائیٹ کیبن عملے کو بھی درپیش مشکلات کے متعلق شکایت درج کرائی جس کے بعد انہیں بھروسہ دلایاگیا ہے کہ بہت جلد اے سی شروع ہوجائے گا مگر اس معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ائی۔ہوائی جہاز میں168 مسافرین تھا جن کولیکر 1:55کو مسافر جہازنے اڑان بھری ۔

اور بیس منٹ کے بعد مسافرین نے ائیرکنڈیشن میں خرابی کی شکایت کی۔کچھ مسافرین نے آکسیجن ماسک لگایامگر بتایاگیا کہ وہ بھی کام نہیں کررہاتھا۔ایک ویڈیوں میں برہم مسافر پمفلٹ یا میگزین کے ذریعہ ہوا حاصل کرنے کی کوشش کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔کچھ مسافرین احتجاج کررہے تو کچھ مسافرین نے ہوائی جہاز کے اندر اے سی کی خرابی کے متعلق شکایت کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

رابطہ قائم کرنے کی کوشش کو دوران ملی اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا نے کہاکہ وہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور اس کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3R0DblkNAME

چہارشنبہ جے روز حکومت کی جانب سے ائیر انڈیا کو خانگیانہ بنانے کے اعلان کے بعد یہ شرمناک واقعہ پیش آیا ہے‘ حکومت کا پہلا اقدام خصارہ میں چل رہی ائیرلائن کو منافع بخش بنانے اور اس کے لئے انہیں کم کرایوں والے مخالف کمپنیوں کا بھی سامنا ہے۔