ویراٹ کوہلی ‘ روی شاستری نے پوری آزادی کے ساتھ کھیلنے کا مجھے لائسنس دیا ہے۔ سریش رائنا

اپنے پرفامنس پر واپس لوٹنے کے بعد کیپ ٹاؤن میں ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹی 20سیریز کے دوران اپنی بلے بازی سے انڈیا کی جیت کو یقینی بنانے والے بلے باز سریش رائنا کو میان آف دی میاچ قراردیاگیا۔دائیں ہاتھ کے بل باز کچھ دنوں سے فٹنس اور زخمی ہونے کی وجہہ سے خراب پرفامنس میں چل رہے تھے۔ ہفتہ کے روز کھیلی گئی ان کی شاندار اننگ سے قبل وہ پہلے دومیاچوں میں 15اور30رن ہی بناپائے تھے۔چینائی سوپر کنگ کے کھلاڑی جنہیں اس بار نمبر تین پر کھیلاگیا تھا نے کپتان ویراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہہ سے انہوں نے یہ شاندار مظاہرہ کیا۔

میاچ کے بعد پریزنٹیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائنا نے کہاکہ’’ شکر گذار ہوں ویراٹ کوہلی اور روی بھائی ‘ جنھوں نے مجھے پوری آزادی کے ساتھ کھیلنے کا لائسنس دیا ہے‘‘۔اس میاچ میں شروعات سے ہی رائنا کے تیور صاف دیکھائی دے رہے تھے ‘ کیونکہ کریس پر پہنچنے کیس اتھ ہی جونیر ڈالا کی گیندبازی کے دوران پہلی ہی گیندپر چھکہ لگایاتھا۔ اپنی اس دھماکہ خیز شروعات کے متعلق کہاکہ پاؤر پلے کا جواز پیش کرنا ضروری تھا۔ رائنا نے کہاکہ ’’ پھلے چھ اوورس میں اپنا ارادہ ظاہرکرنا ضروری ہوتا ہے۔جب آپ کے قریب گیند مل جائے تو آپ اس کو ضرور مریں گے‘‘۔

اس کے علاوہ رائنا نے خطرناک موڈ میں دیکھائی دے رہے ڈیوڈ ملر (24) کی وکٹ بھی حاصل کی اور یوپی کرکٹر نے کہاکہ وہ اپن گیند بازی میں بھی دھار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس میا چ میں کپتان کوہلی کھیلے نہیں تھے مگر روہت شرما نے بڑی خوبی کی ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔پہلے بازی کرتے ہوئے انڈیا نے سات وکٹ کے نقصان سے 172رن بنائے جس میں شیکھر دھون کے47 او ررائنا نے 43رن شامل تھے۔ ساوتھ افریقہ کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے جونیرگالا نے 35رن دیکر3وکٹ حاصل کئے جبکہ کریس مورسیس نے آخری اوورس میں دووکٹ حاصل کئے۔

جوابی بلے بازی میں ساوتھ افریقہ نے پہلے پاؤر پلے میں ایک وکٹ کے نقصان سے 22رن بنائے۔ ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کپتان جے پی ڈیمونی نے کوشش کی مگر 16ویں اوور میں وہ بھی اؤٹ ہوگئے۔ مگر ساوتھ افریقہ کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانے میں پہلا میاچ کھیل رہے ساوتھ افریقہ کے کھلاڑی کرسٹین جونکر نے محض24گیندوں میں 49رن بنائے جس میں پانچ چوکے اور دوچھکے لگائے ۔

آخر اوور میں ساوتھ افریقہ کو19رن درکار تھے مگر بھونیش کمار نے اپنی شاندار بولنگ کے ذریعہ ساوتھ افریقہ کو باندھے رکھا اور میاچ کی آخری گیند پر جونکر کا وکٹ حاصل کیا۔ بھونیش کمار نے دو جبکہ ہاردیک پانڈیہ‘ جس پریب بمورا‘ رائنا اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔