ویدک تعلیم کے لئے ملی منظوری‘ شروع ہوگا بی ایس بی بورڈ‘ رام دیو ہونگے ہیڈ

ویدک تعلیم کے لئے بھارتیہ تعلیم بورڈ کی شروعات۔ جانئے کیسے ہوگی پڑھائی اور کون سے اسکولوں میں اس کی شروعات کی جائے گی
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پتانجلی میں کام کرنے والا عنصر اس ترقی کی وجہہ بنا جس کے تحت 21کروڑ کا فنڈ جار ی کیاجائے گا‘ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کے لئے پہلے ہی بینک گیارنٹی دیدی گئی ہے۔

نئی دہلی ۔ مہارشی سنداپانی راشٹرایہ ویدا ویدیا پراتستھان ( ایم آیس آر وی پی) نے دوروز قبل سرکاری طور پر یوگا گروبابا رام دیو کی پتانجلی یوگ پیتھ کے لئے ملک کا پہلا ویدیک تعلیم اسکول بورڈ قائم کرنے کی تیاری کرچکا ہے۔

کیونکہ اس کی جانکاری انڈین ایکسپرس نے 25فبروری کوپہلے ہی دیدی تھی کہ رام دیو بھارتیہ سکشا بورڈ ( بی ایس بی)کی چیر پرسن رہیں گے ‘ جو توقع ہے کہ اندرون چھ ماہ میں کام کرنا شروع کردے گا۔

پتانجلی یوگ پیتھ کے انتخابات کے ساتھ بی ایس بی پہلا خانگی اسکول بورڈ بن جائے گا جس کی تصدیق حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔دیگر اسکولوں کی طرح بی ایس بی اپنا نصب تیار کرسکے ‘ امتحانات منعقد کرے گا اور اس کے ملحقہ اسکولوں کواسناد بھی جاری کرے گا۔

تاہم ایس ایم آر وی پی گورننگ کونسل جس کی نگرانی ایچ آر ڈی منسٹر پرکاش جاویڈیکر نے اسبات کا بھی فیصلہ کیا پتانجلی کی نگرانی میں چلائے جانے والے بی ایس بی سے ملحقہ اسکولوں میں ویدیک او رماڈرن تعلیم کی پیشکش کی جائے گی‘ جس کا ایک علیحدہ بورڈ ہوگا تاکہ شاستر کا درس دیاجاسکے ۔

اس کو چلانے کی ذمہ داری ایم ایس آر وی پی پر عائد ہوگی۔