وٹامن E استعمال کریں اور یادداشت مستحکم کریں

لندن ۔ 8 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق وٹامن ای کے ذریعہ انسان اپنی یادداشت میں پائی جانے والی کمزوری کو مستحکم کرسکتا ہے محققین کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے کا انسان ایسی غذائیں استعمال کرتا تھا جن میں وٹامن ای کی مقدار بہت زیادہ ہواکرتی تھی اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان لوگوں میں یادداشت کی کمزوری سے متعلق مسائل نہیں پائے جاتے تھے ۔ وٹامن ای کے استعمال کے بہت طریقے ہیں ۔ یونیورسٹی آف ایسٹرن ، فن لینڈ ، دی فیشن نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ ویلفیر ،

کارولنکسا انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف پیروگیا میں اس نئی اسٹڈی پر کام کیا گیا جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ اسٹڈی کا مرکز وٹامن ای کا سنگل فارم alpha-tocopheral تھا جو وٹامن ای کے سپلیمنٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ وٹامن ای آٹھ مختلف قدرتی شکلوں میں پایا جاتا ہے ۔ اسٹڈی کے آغاز پر فن لینڈ کے 65 سال سے زائد 140 افراد پر کیا گیا جنہیں یادداشت کے کمزور ہونے کی کوئی شکایت نہیں تھی ۔ وٹامن ای سے متعلق مضمون کو ’’ ایکسپریمنٹل گیرنوٹولوجی ‘‘ نامی مجلہ میں شائع بھی کیا گیا ہے ۔ بہرحال محققین اس بات پر متفق ہیں کہ یادداشت کو مستحکم بنانے کیلئے وٹامن ای کا زائد استعمال ضروری ہے ۔ ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو 80 سال کی عمر میں بھی انتہائی تیز یادداشت کے حامل ہیں ۔ انہیں اپنے بچپن ، نوجوانی ، زمانہ طالبعلمی ، شادی ، بچے اور زندگی میں پیش آئے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے واقعات بالکل اس طرح یاد ہیں جیسے وہ کل ہی رونما ہوئے ہوں ۔