ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر ٹرمپ کا اظہار تشکر

ایران کے معاملے پر ٹرمپ کایو اے ای کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال
ریاض ۔ 28فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کو شکست دینے اور ایران سے ٹکر لینے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو قدر و منزَت پیش کردیا ۔ نیویارک ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد سلمان اور ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید سے فون پر رابطہ قائم کر کے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دینے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے ٹکر لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤز نے خطے میں متعدد بحرانوں خصوصاً یمنی بحران برپا کرنے کے سلسلہ میں ایران کے کردار پر شدید ناگواری کا اظہار کیات ھا ۔ سلامتی کونسل متعین امریکی سفیر نے یمن کی آئینی حکومت کے خلاف حوثی باغیوں کی مدد کے حوالے سے ایران کے خلاف شواہد بھی پیش کئے تھے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرفہرست رہنماؤں سے ایران کی مبینہ ‘غیر مستحکم سرگرمیوں’ کے علاوہ دیگر اہم سلامتی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے دونوں عرب ممالک کے چوٹی کے رہنماؤں سے فون پر ایران سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان اور یو اے ای کے ابو ظہبی کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید ال امام نھیان سے فون پر الگ الگ بات چیت کی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ایران کی مبینہ ‘غیر مستحکم سرگرمیوں’ کے علاوہ دہشت گردوں اور بنیاد پرستوں سے لڑنے کے طریقوں کے منصوبے کو اجاگر کرنے کے لئے دونوں عرب ممالک کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔