وقت کی اہمیت

بچو! وقت ہمیشہ جاری و ساری ہے وقت آگے ہی آگے بڑھتا رہتا ہے اور اس قدر تیزی سے بڑھتا ہے کہ ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا دن ہفتوں اور ہفتے مہینے اور مہینے سال میںتبدیل ہوتے رہتے ہیں یہ تبدیلی اتنے دبے پاوں ہوتی ہے کہ لوگوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوتا اور جب خیال آتا ہے تو وقت بہت آگے نکل چکا ہوتا ہے۔

وقت ہر ایک انسان کو موقع فراہم کرتا ہے وقت پر اپنا سارا کام کرنا چاہئے ایسے اسباب اور وسائل مہیا کراتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر انسان ترقی کرسکتا ہے اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے ، بچپن لڑکپن جوانی اور بڑھاپا یہ سب وقت کے ہی حساب سے ہماری زندگی میں آتے ہیں کہتے ہیں جو وقت کی اہمیت نہیں سمجھتا وہ دنیا میں کامیاب نہیں رہتا جوو قت کی قدر کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے اور لوگ بھی اس کی عزت کرتے ہیں اس لئے ہمیں ہر کام و قت پر ہی کرنا چاہئے کیونکہ ایک بار وقت گذر جاتا ہے وہ پھر واپس نہیں آتا اس لئے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا چاہئے اور کوشش کرنا چاہئے کہ وقت ضائع نہ ہو ۔