وقت آ گیا کہ ہندوپاک معاندانہ روش ترک کریں : نواز شریف

کراچی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا اب وقت آ گیا کہ ہندوستان اور پاکستان معاندانہ روش ترک کریں۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ وزیراعظم ہند نریندرمودی کے دورہ لاہور سے جو نیا جذبہ پیدا ہوا ہے وہ برقرار رہے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نے لاہور آکر ہمیں چند گھنٹے کا وقت دیا۔ اب وقت آ گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مخالفانہ روش کو ترک کریں۔ انہوں نے بلوچستان میں زہوب ایرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیرسگالی کئی مسائل کا حل ہے۔ نواز شریف نے گذشتہ ہفتہ لاہور کے دورہ پر مودی سے اظہارتشکر بھی کیا۔