وزیر خارجہ ہند سشما سوراج کا دورہ کویت

قطر کا دور ہ کرنے کے بعد کویت روانگی ، کویت سے باہمی تعلقات میں استحکام دورہ کا مقصد
کویت سٹی ۔ /30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج کی آج کویت میں آمد پر ان کا گرمجوش استقبال کیا گیا ۔ وہ کئی باہمی ملاقاتیں کریں گی اور ہندوستانی برادری کے ارکان سے اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر تیل کی دولت سے مالا مال کویت میں ملاقات کریں گی ۔ سشما سوراج دوحہ سے کویت پہونچ گئیں اور قطر میں ان کی ملاقات امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہوئی تھی ۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات میں مزید پیشرفت کیلئے ایک پروگرام کا تعین کیا ۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی قائدین نے وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار کی ٹوئٹر تحریر کے مطابق کہا کہ ’’ مجھے سشما سوراج کے کویت میں گرمجوش خیرمقدم پر بے حد مسرت ہوئی ۔ میں اور میرے تمام ساتھی ان کے دو روزہ دور ہ میں باہم ملاقاتیں کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کریں گے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ وہ کویت کی قیادت کے ساتھ ہندوستانی برادری کے ارکان کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی اور دیگر مسائل پر بھی بات چیت کریں گی ۔ یہ سشما سوراج کا اولین دور ہ کویت ہے ۔ دوحہ کے دورہ کے موقع پر سشما سوراج نے وفد کی سطح کی بات چیت اپنے ہم منصب ایچ ایف شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے کی تھی ۔ دونوں ممالک کی تجارت برائے 2017-18 ء 9.9 ارب امریکی ڈالر تھی ۔ ہندوستان کے قطر کو بر آمدات میں 87 فیصد سابقہ سال کی بہ نسبت دیکھا گیا ۔ قطری سرمایہ کاری کی پیٹرو کیمیکلس ، انفراسٹرکچر ، زراعت اور تحفظ غذائی اجناس کے شعبوں میں خواہش کی گئی ۔ دونوں ممالک نے بلارکاوٹ مختلف شعبوں میں کارکردگی کے نظام کے قیام پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ باہمی تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ سشما سور اج اتوار کے دن اپنے دورہ کے پہلے مرحلے پر دوحہ پہونچی تھیں جہاں سے وہ آج کویت کیلئے روانہ ہوگئیں ۔ ہندوستان کے کویت کے ساتھ قریبی ر وابط ہیں ۔ عصری اعداد و شمار کے بموجب 8 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہری کویت میں برسرکار ہیں ۔ کویت ہندوستان کو خام تیل کی قابل اعتماد سربراہی کا مرکز ہے ۔ ہندوستان کو خام تیل سربر اہ کرنے والے ممالکے میں اس کا نواں مقام ہے اور یہ ہندوستان کی توانائی کی ضرور یات کا 4.6 فیصد حصہ ادا کرتا ہے ۔ کویت کے ساتھ باہمی تجارت 2016-17 ء کے دور ان 5.9 ارب اور 2017-18 کے شدو ران 8.53 ارب امریکی ڈالر مالیتی تھی ۔