وزیر اعظم کے پاس وقت نہیں ہے تو محکمہ خود ایکسپریس وہ کا افتتاح کرے : سپریم کورٹ

نئی دہلی : نوئیڈا ایکسپریس وے کے شروع ہونے میں ہورہی تاخیر پر اب سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور محکمہ این ایچ اے آئی کو حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس وقت نہیں ہے تو وہ خود افتتاح کریں ۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اگر مئی تک اس کا افتتاح نہیں کیا جاتا ہے تو یکم جون سے اس کو عوام کے لئے کھول دیا جائے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں کرناٹک میں ہورہے انتخابات میں مصروف ہیں جس کے سبب اس ایکسپریس وے کا افتتاح تعطل کا شکا ر ہوگیا ۔چنانچہ سپریم کورٹ نے عہددیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کے پاس وقت نہیں ہے تو عہدیدار خود ہی اس کا افتتاح کریں ۔اور اگر اس کا افتتاح نہیں ہوسکا تو یکم جون سے اسے عوام کے لئے کھول دیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ۲۰۰۵ء میں مرکزی حکومت سے حکومت سے کہاتھا کہ دہلی کے چاروں جانب جولائی ۲۰۱۶ ء تک ایک نئے ایکسپریس وے کی تعمیر کروائی جائے جس سے دہلی میں گاڑیوں کی بھیڑ کم کی جاسکے ۔