وزیراعظم کو جی 20کانفرنس نتیجہ خیز ہونے کی توقع

دورۂ ویتنام و چین پر روانگی سے قبل نریندر مودی کی پریس کانفرنس
نئی دہلی۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان تمام مجبور کرنے والے بین الاقوامی چیلنجوں اور ترجیحات میں مثبت کردار ادا کرے گا اور منتظر ہے کہ عالمی قائدین پیداوار اور نتیجہ خیز جی 20چوٹی کانفرنس منعقد کریں گے۔ یہ چوٹی کانفرنس چین کے شہر آنگ زو میں اتوار سے شروع ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی آج شام ویتنام روانہ ہوجائیں گے اور وہاں سے کل چین روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت باہمی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ ہند۔ویتنام شراکت داری سے پورے اشیاء اور باقی دنیا کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج ہی ہنوئی پہنچ جائیں گے۔ اس طرح ہندوستان اور ویتنام کے درمیان مستحکم اور خلیجی تعلقات کے لئے دورہ کا آغاز کریں گے۔ مودی نے کہا کہ انہیں دیگر عالمی قائدین سے G-20 چوٹی کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال سے موقع ملا گا۔ وہ مجبور کردینے والی بین الاقوامی ترجیہات اور چیلنجوں سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو پائیدار اور مستقبل ترقی کے راسہ پر ڈالنے اور سماجی، صیانتی اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اہم کردار ادا کرے گا۔ مودی نے کہا کہ وہ جی 20کے پیداواری اور نتیجہ خیز چوٹی کانفرنس ہونے کے منتظر ہیں۔ اس کانفرنس میں امکان ہے کہ ہندوستان کئی مسائل مشمول دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی روکنے اور ٹیکس چوری کو مالیہ فراہم کرنے جیسے مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔ اہم عدلیہ کے لئے بین الاقوامی بازاروں تک ہندوستان کی رسائی اور جان بچانے والی دوائوں کی قیمت میں تخفیف بھی ان کا موضوع ہوگا۔ ویتنام میں نریندر مودی وزیر اعظم ویتنام سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ وزیراعظم، صدر اور کمیونسٹ پارٹی ویتنام کے جنرل سکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سورمائوں اور شہیدوں کی یادگار کا دورہ کرکے وہاں پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ویتنام کے قومی دن پر جو آج مقرر ہے، مودی نے ویتنام کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وہ کل ویتنام سے ہانگ زئو کے لئے روانہ ہو جائیں گے اور 3 تا 5 ستمبر جی 20قائدین کی سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویتنام سے چین جائیں گے۔ یہ ایک اہم دورہ ہوگا۔