وجئے مالیا کے بعد اب میہول چوکسی نے جیل کی خراب حالات کا تذکرہ کیا‘ سی بی ائی کی ریڈکارنر نوٹس کی درخواست کی مخالفت کی

انٹرپول کو پیش کی گئی اپنی درخواست میں چوکسی نے دعوی کیا ہے کہ جیلیں’’ انسانی حقوق کے حالات کی خلاف ورزی کا مرکز ہیں‘‘انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان کے خلاف میڈیا ٹرائیل چل رہا ہے اور عدالیہ اس سے متاثر ہوسکتا ہے
ممبئی۔کروڑ ہا روپیوں کے غبن کاملزم او رشراب کا کاروباری وجئے مالیا کے ہندوستان کی جیلوں میں خراب حالات کا حوالہ دینے کے بعد بھگوڑی جوہری میہول چوکسی جوپنجاب نیشنل بینک میں13578کروڑ کے دھوکہ دھڑی معاملہ میں مطلوب ہے نے حال ہی میں سی بی ائی کی انٹر پول کو ریڈ کارنر نوٹس کے متعلق دی گئی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ’’ ہندوستان کی جیلوں کی حالت نہایت خراب ہے‘‘۔

اس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس کے خلاف میڈیا ٹرائیل چل رہا ہے جو عدالتی کاروائی پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ میہول چوکسی اینٹی گو ااور باربوڈا کے جوڑواں کربین جزیروں میں مقیم ہے۔

ایک افیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’ اپنی درخواست میں چوکسی نے دعوی کیا ہے سارے معاملے کو تعین میڈیا کررہا ہے ان الزامات کی حقیقت جانے کی کوئی بھی کوشش نہیں کررہا ہے۔

رپورٹوں پر عدالتی نظام متاثر ہوسکتا ہے۔اس نے بتایا کہ اس کے بھتیجے نیراؤ مودی کے نام کے ساتھ اس کوجوڑ دیاگیا ہے اور ہندوستان میں مقیم ملزمین کو کوئی قانونی تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔

اس نے اپنی جان کو خطرہ کا بھی ذکر کیاہے‘ بالخصوص اس کے ملازمین او رفرنچائسی سے ‘‘۔ حال ہی میں سی بی ائی نے میہول چوکسی کی گرفتاری کے متعلق ایک درخواست انٹرپول کو دائر کی تھی