واچ: جوہری کوسی سی ٹی وی کیمرے پر گولی چلاکرمارنے کی منظر کشی‘ چیف منسٹر ادتیہ ناتھ نے کیس پولیس سربراہ کے حوالہ کیا

لکھنو:پیر کے روز ماتھرا میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں دوجوہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کا سی سی ٹی فوٹیج نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی آنکھیں کھول دی۔ چیف منسٹر نے پولیس سربراہ کو اس معاملے میں ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں کہ اس کیس میں اب تک کسی کی بھی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی ہے۔

ریاستی وزیر شریکانت شرما کے مطابق جو ماتھرا کے رکن اسمبلی بھی ہیں نے کہاکہ ادتیہ ناتھ نے اسمبلی میں اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوپی میں انتخابی مہم کے دوران جن کی پارٹی نے جرائم سے پاک ریاست کی تشکیل کو بھروسہ دلایاتھا اسی پارٹی کے چیف منسٹر نے کہاکہ’’ میں ایوان کو بھروسہ دلاتا ہوں نے اترپردیش میں قانون کا نفاذ عمل میں ائے گا۔یقینی طور سے ریاست میں مجرمین کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیاجائے گا‘‘۔

ڈکیتی اس روز پیش ائی جب اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے ایوان اسمبلی میں ریاست میں جاری بدامنی اور بڑھتے تشدد کے واقعات پر شدید احتجاج کیا اور گورنر رام نائیک پر پیپر اور پوسٹرز کے گولوں سے حملہ کرتے ہوئے نعرے لگائے اور اپنا نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص بندوق کی نوک پرزیوارت کی دوکان میں دروازے کھول کر داخل ہوتاہے ۔

جبکہ دوسرے نقاب پوش جنھوں نے اپنا چہرہ ہیلمٹ سے چھپا یا ہوا تھا وہ بھی دوکان میں داخل ہوتے ہیں جس کے بعد ڈاکوؤں اور دوکان کے عملے کے درمیان میں جھڑپ ہورہی ہے۔ پھرتین لوگ ڈھیر ہوجاتے ہیں جس کے بعد ان پر پیر رکھتے ہوئے ڈاکو دوکان میں داخل ہوتے ہیں۔سینئر پولیس افیسر ونود کمار مشرا نے کہاکہ ان میں سے دوموقع پر ہلا ک ہوگئے جبکہ دوکو گولیوں کی وجہہ سے گہرے زخم ائے ہیں اور و ہ دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گاڑی پر سوار چھ مصلح ڈاکو دوکان میں ڈکیتی کی غرض سے پہنچے اور چار کروڑ روپئے مالیت کے زیوارت اور رقم لوٹ کر لے گئے۔پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کررہے ہیں اور ریاست کی تمام سرحدوں کو بھی پولیس نے بند کردیا ہے۔دوسری جانب ‘ اپوزیشن جماعتوں نے نئی حکومت کوجرائم کی روک تھام میں ناکام قراردیا ۔

پچھلے ہفتے ایک 45سال کے دوکاندار کو گورکھپور میں راستے میں روک کر موٹرسیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور 8لاکھ روپئے نقد رقم کر فرار ہوگئے تھے۔
یہ ہے وہ ویڈیو جس میں ڈاکوؤں نے زیوارت کے دوکان پر قہر برپا کیاتھا