نیشنل ہیرالڈ کیس ۔آنے والے یوم آزادی تک گاندھیوں کو سزاء ہوجائے گی۔ سبرامنیم سوامی۔

نئی دہلی۔نیشنل ہیرالڈ کیس جس کی سنوائی دہلی ہائی کورٹ کررہا ہے اور اس کیس میں کانگریس کے ’ خاندان اول‘ کو مجرم بنایاگیا ہے اور’ینگ انڈیا گین کنٹرول‘ کے پانچ ہزار کروڑ کی جائیدادوں میں سونیاگاندھی او رراہول گاندھی پر سازبازکا الزام ہے ۔ اسوسیٹ جرنلس لمیٹیڈ( اے جی ایل )کے تحت ینگ انڈیا گین کنٹرول چل رہا ہے۔

اے جے ایل ہی نیشنل ہیرالڈ کا مالک ہے۔اس کے متعلق سنسنی خیز خلاصہ رکن راجیہ سبھا وبی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے خلاصہ کیاجنھوں نے دہلی ہائی کورٹ میں اسی ضمن میں پٹیشن داخل کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو دئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سوامی نے کہاکہ آنے والے یوم آزادی تک گاندھی خاندان کو سزاء سنا دی جائے گی۔

ڈسمبر27ے روز انکم ٹیکس محکمہ کو داخل کی گئی اسسمنٹ آرڈرسوامی نے نے کہا ہے کہ کانگریس 90.25کروڑ کا اے جے ایل کو قرض دینے کا جو دعوی کیا ہے وہ ’’ مکمل بوگس ہے‘‘ اور وہ صرف گاندھی خاندان کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیاگیاتھا جس پر ینگ انڈیا کمپنی پر مکمل کنٹرول ہے تاکہ سارے ملک میں اراضی او رعمارتیں خریدی جاسکیں۔

سوامی نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے 105صفحات پر مشتمل ارڈر کے مطابق ینگ انڈین کی ٹیکس ادا کرنے والی آمدنی 414کروڑ کے قریب ہے۔سوامی نے ینگ انڈین کی ٹیکس سرٹیفکیٹ مسترد کرنے کی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ یہ دستاویزات کی بنیاد پر ہوا ہے‘ بی جے پی ایم پی نے اس کیس کے ضمن میں مارچ23کو ہونے والی بحث گرما گرم ہونے کی بات بھی کہی ہے۔